ابنا: پولیس کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے تھانہ پشتخرہ کی حدود میں امید آباد کے علاقہ میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چرچ کے باہر تعینات شہزاد گل نامی پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا۔ اہلکار کو طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ شرپسند فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
علاوہ ازیں خیبر ایجنسی میں مسافر پک اپ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاںبحق 3 زخمی ہو گئے۔ مسافر پک اپ اکاخیل سے قریبی بازار جا رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے زاوہ کے مقام پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاںبحق ہو گئے جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد خاصہ دار فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلی خیبر پی کے پرویز خٹک نے وزیراعظم نواز شریف کے نام خط لکھا ہے۔ خط میں دہشت گردی سے متعلق پالیسی کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔ وزیراعلی نے خط میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ایک قومی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ سب کو مل بیٹھ کر متفقہ پالیسی بنانی چاہئے۔ دہشت گردی قومی مسئلہ ہے لیکن متاثر خیبر پی کے ہو رہا ہے۔ دہشت گردی سے متعلق قومی پالیسی بنانے کے لئے اجلاس بلایا جائے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو بلا کر مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے۔
.....
/169